وات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10اگست 2017ء ) ٹی ایم اے مینگورہ نے کرپشن کے الزامات مستردکردئے ، تحصیل ناظم اکرام خان نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔ وزیراعلیٰ شکایت سیل سوات کے انچارج سہیل سلطان نے سوات میں تین سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن کے حوالے خبر کی اشاعت کی تھی جس کے بعد مذکورہ سرکاری محکموں کے آفیسرز اور منتخب بلدیاتی نمائندوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ، اور علاقہ میں یہ موضوع زیر بحث ہے ، اس سلسلے میں تحصیل بابوزئی کے ناظم اکرام خان نے ٹی ایم اے پر سہیل سلطان کی طرف سے لگائے گئے کرپشن الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے ، کہ الزامات لگانے والے کو اب الزامات ثابت کرنا ہونگے ، انہوں نے کہاکہ تمام الزامات بے بنیاد ہے اور ٹی ایم اے میں کرپشن کے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہم الزامات لگانے والے سہیل سلطان پر ہرجانے کا کیس دائر کرنے کے لئے عدالت سے رجو ع کرنے کا اعلان بھی کرتے ہیں اگر سہیل سلطان کے ساتھ کرپشن کے ثبوت موجود ہے تو پھر وہ کس بات کا انتظا ر کررہے ہیں ان کی حکومت ہے ان کے پاس اختیارات بھی ہے ،وہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں اب ان کو ان تمام الزامات کو عدالت میں ثابت کرنا ہوگا۔