سوات (زما سوات ڈاٹ کام :24اکتوبر2017ء )ٹی ایم اے پلازہ میں دکانوں کی بولی کادوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ، مزید گیارہ دکانوں کی بولی کردی گئی ، ٹی ایم اے کو مزید فائدہ حاصل ہوگا ، تحصیل ناظم نے دکانوں کی کھلے عام بولی کوٹی ایم اے کیلئے ایک بہت بڑا فائدہ قراردیا،تحصیل ناظم اکرام خان کی نگرانی میں ہونیوالی بولی میں 35ٹھیکیداروں نے حصہ لیا، گزشتہ روز ٹی ایم اے پلازہ مینگورہ میں دکانوں کی بولی کادوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا جس میں مزید گیارہ دکانوں کی کھلے عام بولی ہوئی، بولی میں 35ٹھیکیداروں نے حصہ لیا، بولی تحصیل ناظم اکرام خان ، ٹی ایم او خضرحیات تحصیل کونسلر بازخان اوردیگرکی نگرانی میں ہوئی ، بولی کے عمل میں شفافیت کو مدنظر رکھاگیا، اور کھلے عام بولی کے ذریعے مزید گیارہ دکانوں کوکرایہ پردیدیاگیا، تحصیل ناظم اکرام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بولی سے حاصل ہونے والی رقم کومینگورہ شہر کی خوبصورت پرخرچ کیا جائے گا ۔