پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،مولانا حجت اللہ کے خلاف بڑا فیصلہ آگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 جولائی 2018ء) سوات کے حلقہ این اے تین پر جمیعت علماء اسلام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اتحاد اور شہباز شریف کے حق میں دستبرداری کے خلاف مولانا حجت اللہ کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے اقدام پر آج جے یو ائی سوات نے مولانا حجت اللہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔امیر جی یو آئی سوات قاری محمود کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سہباز شریف کو سپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مولانا حجت اللہ کو سوات کے حلقہ این اے تین کیلئے ایم ایم اے کا ٹکٹ دیا گیا تھا جوکہ 28 جون کو واپس لے لیا گیا جس کے بعد مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

azadelectionElection 2018hujjat ullahJUImaulanana3shabaz sharifSwatumeedwarالیکشناین اے تینپارٹی ڈسپلنجمیعتجے یو آئیحمایتختمخلافرکنیتسواتشہباز شریفعلماء اسلامقاری محمودمولانا حجت اللہمولانا فضل الرحمان
Comments (0)
Add Comment