پاکستان اڈیٹرز ایسوسی ایشن سوات کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان اڈیٹرز ایسوسی ایشن سوات کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے دیگر وفاقی محکموں کے ملازمین کی طرح تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کامطالبہ۔ سیدو شریف ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس میں فیڈرل ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق،فنانس سیکرٹری محمد فواد اور دیگر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی تناسب سے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین اور ان کے بچے تنخواہوں اور دیگر مراعات کے غیر منصفانہ تقسیم کا ر میں کب تک جلتے رہیں گے۔

مقررین نے دیگر وفاقی محکموں کی طرح تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو سو فیصد موجودہ بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس اور دیگر مراعات دینے کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی پاکستان اڈیٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک گھنٹہ کیلئے علامتی ہڑتال کیا۔

AuditorsProtestSwat
Comments (0)
Add Comment