سوات(زما سوات ڈاٹ کام :21اپریل2018)پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام 28اپریل کو گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جلسہ ہوگا۔ پی زیڈ ایم کے مطابق دوپہر دو بجے ہونے والے جلسہ میں لوگ بھر پور شرکت کریں گے اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ اسی طرح پختون تحفظ موومنٹ 29 اپریل کو کبل گراؤنڈ میں قوت کا مظاہرہ کرے گی۔پی ٹی ایم کے ذرائع کے مطابق گراسی گراؤنڈ میں جلسے کے لئے درخواست دی تھی تاہم ڈی سی سوات نے کبل گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت دی ہے۔