سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔25اگست 2017ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے ہاتھوں سوات سے اترا ہوا پاکستان کا جھنڈا دوبارہ لہرایا گیا ، پی پی پی کے کارکنوں نے وطن عزیز کے لئے بے تحاشا قربانیاں دی جس کی مثال نہیں ملتی ،موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے ، 2018کے عام انتخابات میں پورے صوبے کے طرح ضلع سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی اور آئندہ دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی حقوق اور بنیادی مسائل حل کرنے کی جدوجہد کرہی ہے اور اسی کارکردگی کی بنیا د پر دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ، شمولیتی جلسے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر افسر الملک ،ضلعی صدر عرفان چٹان ، جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالی ،شہریار امیر زیب ،نورسحر، شمشیر علی خان ایڈووکیٹ اور انجینئر احسان اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا، پارٹی قائدین نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور ان کو ہر قسم کی تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔