سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جون 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ائندہ انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارلیا ہے جن میں پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن اور نوجوان رہنما مختار رضا خان کو صوبائی نشست کیلئے پی کے 6 کا پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیاہے مختار رضا خان نے زما سوات ڈاٹ کام سے ٹیلفونک گفتگو میں کہا کہ منتخب ہوکر غریب اور نادار لوگوں کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑونگا اور علاقہ کی مسائل کو اسمبلی فلور سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لاؤنگا۔ یاد رہے کہ مختار رضا خان اپنے علاقہ میں سماجی کاموں اور غرباء کیلئے اپنی نجی خدمات پر کافی مقبول ہے۔