سوات(زما سوات ڈاٹ کام:6مارچ2018) جی او سی ملا کنڈآرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر عوان کی ہدایت پر ودویہ ہال میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کو چنگ کلاسز کے اختتام پر ہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سکو لو ں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔تقریب میں شامل 300 طلبا ء طا لبات نے کو چنگ کلا سز سے استفادہ حا صل کیا ۔تقریب میں طلبا ء نے تلاوت قرآن پا ک نعت شر یف اور ملی نغمے پیش کیے ۔ا س تقریب کے مہمان خصو صی مینگورہ بر گیڈ کما نڈر بر گیڈئیر اویس دستگیر اور ضلعی نا ظم محمد علی شاہ تھے ۔تقر یب کے مہمان خصو صی بر گیڈیر اویس دستگیر نے طلبا ء طا لبات میں انعما ت تقسیم کیے اور اساتذہ شیلڈز پیش کئیں اور شکریہ ادا کیا۔آخر میں مہمان خصو صی برگیڈیر اویس دستگیر نے خطا ب کر تے ہوئے یقین دلایا کہ پا ک فو ج فلاحی کاموں پیش پیش رہے گی۔