پاک فوج کی جانب سے کبل میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17مارچ2018) پاک فوج کی جانب سے آرمی کیمپ توتانوبانڈئی میں شجر کاری مہم کا با قاعدہ آغاز کردیا گیا،مہم کے دوران کبل کے چھ یونین کونسلوں میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کے تعاون سے 10ہزار پودے تقسیم کئے گئے،شجر کاری مہم کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فوج کے بریگیڈئر کاشف عباسی نے خصوصی شرکت کی جبکہ فاریسٹ آفیسر،علاقہ معززین اور سکول کے طلباء بھی شریک ہوئے، تقریب میں فاریسٹ آفیسر نے پودوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ، آرمی کیمپ توتانو بانڈئی میں بریگیڈئر کاشف عباسی اور فاریسٹ آفیسر نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ArmyKabalTree Plantation