پاک فوج کے جوانوں نے دس سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:31اکتوبر2017ء) پاک فوج کے جوانوں نے دس سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزم کو رحیم آباد پولیس کے حوالے کردیا،ذرائع کے مطابق مینگورہ قمبر بائی پاس پر تحصیل کبل کا رہائشی ملزم فضل احمد دس سالہ بچی لائبہ کے اغواء کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران بچی چیخنے لگی اور قریب ہی کھڑے پاک فوج کے جوانوں نے اُسے دھر لیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملزم بار بار بچی کو پیسے دینے کی بات کر رہا تھا اور اُسے اپنے ساتھ لاہور لے جا رہا تھا جبکہ بچی بار بار انکار کئے جا رہی تھی،پاک فوج کے جوانوں نے ملزم کر حراست میں لے کر رحیم آباد پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔

ArmyChildKidnappingMingora