سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24اپریل2018)جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر پاک فوج کے زیرِ ا ہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں چھ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔تین کا تعلق پاک آرمی او رتین کا سول سے تھا۔ جن میں سے میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، سول میڈیکل آفیسرز ,گائنی کا لوجسٹ نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران1197مردوں ،عورتوں اوربچو ں نے معائنہ کروایا۔ کیمپ میں صبح نوسے دوپہر پانچ بجے تک معائنہ اورمفت ادویات کی فراہمی جا ری رہی۔انکے علاوہ چار سوپچاس بچوں میں آرمی کی طرف سے کلر ز،کلر رنگ کتابیں،ٹوتھ برش،گیند اور بیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔