پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27 ستمبر2017 ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سوات میں قیام امن کو برقرار رکھنے اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، تعلیم کی حصول میں قوموں کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ،سوات کی ترقی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ سوات کے موقع پر آرمی پبلک اسکول کانجو کے افتتاحی تقریب میں علاقے کی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ امن کی بحالی میں سوات کے عوام کا کردار مثالی رہا ہے ، عوامی تعاؤ ن سے سیکیورٹی پر مامور ادارے بھی اپنے فرائض پورے کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لئے مصروف عمل ہیں ، آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ادارہ ہے جو اپنے فرائض سے بہ خوبی آگاہ ہے ، آرمی کے جوان سروں پر کفن باندھ کر اور جانوں کے نذرانے دے کر سرحدوں کی حفاظت قائم رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوموں کی ترقی کا راز علم کی حصول میں پوشیدہ ہے لہذا والدین اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں تاکہ سوات کی ترقی اور امن کی بحالی کا خواب ممکن ہوسکے ۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے پی ایس کانجو کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا ۔

Army ChiefArmy School