پتنگ بازی کا مواد فروخت کرنے والے 13 دُکانداروں کو دھرلیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔25اگست 2017ء )سوات پولیس کی کارروائی، پتنگ بازی کا مواد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 دُکانداروں کو دھرلیا گیا، گرفتار افراد سے سینکڑوں کی تعداد مین پتنگ اور پتنگ بازی کا سامن قبضے میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ، سوات میں ضلعی حکام کی جانب سے پتنگ بازی اور اس کا سامان فروخت کرنے پر سخت پابندی عائد ہے ، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گزشتہ روز ایس ایچ او مینگورہ نصیر باچا ،ایس ایچ او رحیم آباد اقبال نسیم اور ایس ایچ او بنڑ زاہد خان نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 13 دُکانداروں کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگ ، پتنگ اُڑانے کی ڈور (مانجا) برآمد کرکے تما م ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

KitesOperation