پراوینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے14نومبرکو ٹوکن سٹرائیک کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07نومبر2017ء) سیدو میڈیکل کالج میں پراوینشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ( پی ڈی اے ) اور سمکٹا کا مشترکہ اجلاس ، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی عدم منظور ی کے خلاف 14نومبر ٹوکن احتجاج کرنے کا اعلان ، پی ڈی اے سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع ،سمکٹا کے ضلعی صدر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی ، اسسٹنٹ پروفیسر چلڈرن سپیشلیسٹ و پی ڈی اے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹرنعیم اللہ کے ساتھ ساتھ سیدو میڈیکل کالج اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پروفیسرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہمارے ساتھ ملاقات میں ایچ پی اے کی منظور ی دی تھی جب ایچ پی اے کے حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی تو وزیر اعلیٰ نے اسے مسترد کردیا اور تاحال سیدو میڈیکل کالج کے 70 ڈاکٹرز ایچ پی اے سے محروم ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ پورا حل کیا جائے ، پورے صوبے کے ڈاکٹروں کو ایچ پی اے مل رہاہے تاہم سیدو میڈیکل کالج اور سیدو ہسپتال کے ڈاکٹرز اس سے محروم ہیں ، پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد خان نے ڈاکٹروں کو یقین دہانی کرائی کہ مسئلہ صوبائی وزراء اور صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھا لیا جائیگا ، پی ڈی اے اورسمکٹا اس سلسلے میں تحمل کا مظاہرہ کریں ،ڈاکٹروں نے بتایا کہ 14 نومبر کو ٹوکن سٹرائیک کیا جائیگا جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔

DoctorsPDAProtestSaidu HospitalStrike