پرویز مشرف 15 مئی کو سوات میں جلسہ سے خطاب کرینگے

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 مئی 2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ نے سوات میں پندرہ مئی کو جلسہ کرنے کا اعلان کردیا،پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،کارکنوں نے تیاریاں شروع کردیں،اس حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے آرگنائزرشاہد خان شاہین،ضلعی صدر شاہد خان اوردیگر قائدین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پندرہ مئی کو پرویز مشرف علاقہ قمبرکے ہاکی گراؤنڈمیں جلسہ عام سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ ساتھ ساتھ پارٹی کے صوبائی صدر اورنگزیب خان مومند،جنرل سیکرٹر ی میر عالم خان،ڈاکٹر امجد ،مہرین ملک اور دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے ،انہوں نے کہاکہ جلسہ کیلئے کارکنوں نے بھرپوراندازمیں تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے پیش نظر ہم ابھی سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ جلسہ سوات کے سیاسی میدان میں انقلابی تبدیلی کا باعث ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ جب تک پرویز مشرف صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے اس وقت تک ملک میں نہ مہنگائی آئی اور نہ ہی کسی قسم کے دیگر بحرانوں نے سراٹھایا مگر ان کے دور کے بعد ملک مختلف قسم کے بحرانوں کی زدمیں آگیا ،انہوں نے کہاکہ عوام بجلی گیس لوڈشیڈنگ ،دیگر مسائل اوربحرانوں سے چھٹکاراپانے کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کا ساتھ دیں ،اس موقع پر انہوں نے پاکستان زندہ بادموومنٹ کی حمایت کی اور ملک میں امن کے قیام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہااور فوج کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے کا عزم کیا۔

آل پاکستانپرویزجلسہخطابسواتمسلم لیگمشرفویڈیو لنک
Comments (0)
Add Comment