سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی وادی مالم جبہ میں پشاور زلمی اور مقامی ٹیم کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقادکیا گیا، پشاور زلمی نے میچ جیت لیا، ، پشاور زلمی کے ٹیم کے کپتان وہاب ریاض، ہاشم املہ، کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں نے سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کا دو زورہ کیا، جہاں پر انہوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، جبکہ سکی ریزارٹ مالم جبہ پر مقامی کھلاڑیوں کیساتھ میچ بھی کھیلا جو کہ پشاور زلمی نے جیت لیا۔اس موقع پر کپتان وہاب ریاض نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات انتہائی خوبصورت وادی ہے،اس کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا سیاحت کے علاوہ کھیلوں میں بھی اپنانام رکھتا ہے، اس صوبے سے اب پاکستان کرکٹ ٹیم کو فاسٹ باولر مل رہے ہیں جوکہ کافی خوش ائند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حسین ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں ڈیرن سمی، ہاشم املہ نے بھی اس وادی کی بہت تعریف کی ہے۔