پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے انتخابات مکمل،عبدالحلیم خان ایڈوکیٹ صدرمنتخب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28اپریل2018)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ،ممتاز قانون دان عبدالحلیم خان ایڈوکیٹ صدرمنتخب ، پورا کابینہ جت گیا ، گذشتہ روز ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن مینگورہ بینچ کے سالانہ انتخابات مکمل ہوئے جس میں دو پیل عبدالحلیم ایڈوکیٹ اور سعید خان ایڈوکیٹ کے پینلوں میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں عبدالحلیم ایڈوکیٹ 300 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل سعید خان ایڈوکیٹ نے 170 ووٹ حاصل کئے ، اسی طرح نائب صدر کے لئے سجاد انورایڈوکیٹ نے 253جبکہ مدمقابل فضل رحمن ایڈوکیٹ نے 206، جنرل سیکرٹری کے لئے یوسف خان ایڈوکیٹ نے286جبکہ عمر شاہ ایڈوکیٹ نے 180 ووٹ لئے ، جائنٹ سیکرٹری کے لئے ارشد اقبال ایڈوکیٹ نے 241ووٹ جبکہ محمد امین ایڈوکیٹ نے 223ووٹ حاصل کئے ، فنانس سیکرٹری کے لئے عزیز احمد ایڈوکیٹ نے 279جبکہ شوکت علی ایڈوکیٹ نے 136ووٹ لئے ، اس طرح عبدالعلیم ایڈوکیٹ کا پورا پینل کامیاب قرار پایا ۔

electionHigh court BarPHCSwat Bar