سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10مارچ2018) پنڈی میں دو فریقین کے مابین تصادم کے دوران بحرین سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ہزارہ کالونی پنڈی میں ہزارہ قوم کے چند نوجوانوں اور کوہستانی قوم کے ڈرائیور کے مابین رکشے پر معمولی ہاتھا پائی ہوئی جو بعد میں دو قوموں کے مابین تصادم کی وجہ بنی۔ فریقین نے ایک دوسرے پر گولیا ں چلائی جس سے حاجی حضرت جان آف تھیلبہ کا بیٹا عبداللہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تصادم میں دونوں فریقین میں سے چار افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ گذشتہ رات گیارہ بجے کے قریب دونوں فریقین میں لڑائی شروع ہوگئی اور ایک دوسرے پر اندھادھند فائرنگ کردی ۔