سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔30اگست2017ء )سوات پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ100لیٹر سے زائد شراب بر آمد کر لی گئی،پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی قیادت میں مختلف پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ، مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں کی جانے والے آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ100لیٹر سے زائد شراب بر آمد کر لی گئیں۔