پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرانا ایک بڑی تبدیلی ہے،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔15جولائی 2017) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پولیس کو ہر قسم سیاسی دباؤ سے آزاد کرانا ایک بڑی تبدیلی ہے ، پولیس ایکٹ کی منظوری اور اصلاحات کی دور رس نتائج برآمد ہورہے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ میں ٹورسٹ پولیس کو متعارف کرایاگیا ، اگر ہم بھی پولیس کو ان کی حالت پر چھوڑ دیتے تو آج پولیس میں یہ تبدیلی نظر نہیں آرہی ہوتی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول سوات میں پانچویں ریکروٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو سلامی دی ، جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے گارڈ آف انر کا معائنہ کیا ، اس دوران وزیراعلیٰ نے تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں اور لیڈی پولیس میں شیلڈ بھی تقسیم کئے پولیس ٹریننگ سکول سوات کے پرنسپل جاوید چغتائی نے سپاسنامہ پیش کیا ، اس موقع پر خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل صلاح الدین خان محسود نے خیبرپختونخوا پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے روشنی ڈالی ، تقریب میں صوبائی وزراء محمود خان ، ڈاکٹر امجد ، ڈاکٹر حیدر علی ، محب اللہ خان ، فضل حکیم ، عزیز اللہ گران ، سلیم الرحمان کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندوں تحصیل ناظم اکرام خان ناظم بریکوٹ ، ناظم چارباغ اور ناظم کالام اور دیگر بھی موجود تھے ، وزیراعلیٰ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ ہمیں خیبرپختونخوا پولیس پر فخر ہیں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ہمیں دہشت گردی خودکش حملوں اور دیگر مشکلات کا سامنا تھا ہم نے اسے چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے پولیس کو مضبوط اور فعال کردیا ہے ، اور پولیس کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف دہشت گردی پر قابو پایاگیا بلکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا ، انہوں نے کہاکہ جب تھانوں اور ہسپتالوں میں لوگوں کی داد رسی کرنے کے بجائے انہیں ذلیل کیاجاتا ہے تو لوگ اس کے رد عمل میں کوئی دوسرا راستہ اختیار کرلیتا ہے ، ہم نے سب سے پہلے تھانوں اور ہسپتالوں کی حالت درست کرائی ۔

CM Parvaiz KhattakPassing out pradePolicePTi