پہاڑون پر تیز ترین بارش سے سیلاب کا خطرہ، انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 مئی 2018ء) ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ترین بارشوں اور ژالہ باری کے مینگورہ خوڑ سمیت ندی نالیوں میں طغیانی اور دریائے سوات کے بہاؤ غیر معمعلی اضافہ کے باعث سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس ضمن میں ضلعی حکومت نے تیز بارش شروع ہونے کے بعد دریائے سوات اور مینگورہ خوڑ کےاس پاس رہنے والوں کو وارننگ جاری کردیا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کسی بھی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھیں، کیونکہ مینگورہ شہرکے علاوہ تحصیل کبل، مٹہ ، خوازہ خیلہ ، جامبیل کوکارئی، مرغزار سمیت دیگر پہاڑوں پر تیز بارش ہورہی ہے، جس کے پیش نظر سیلاب انے کا خطرہ ہوسکتا ہے،

بارشپہاڑخوڑدریاسواتسیلابطغیانینالیاںندی
Comments (0)
Add Comment