سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02جنوری2017ء)پیسکو کی مجوزہ نجکاری اور عدم بھرتیوں کے خلاف ضلع بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیا گیا۔پیسکو سوات ڈویژن کے چیئرمین رفیع اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ پیسکو ملازمین کم تعداد اور وسائل کے باوجود سوات سمیت پورے ڈویژن کے صارفین کو سہولیات فراہم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ اب پیسکو کی نجکاری کی جاری ہے اوربھرتیوں پر مکمل پابندی عائدکی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف بدھ کے روز مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔