پیپلزپارٹی سٹی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد،تنظیم سازی کا اعلان کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16نومبر2017ء)مینگورہ سٹی پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے کابینہ کا پہلا اجلاس ضلعی صدر عرفان حیات چٹان اور جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے کے زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں مینگورہ سٹی کے کارکنان اور عہداران نے شرکت کی۔اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی پر بحث کی گئی اور یونین کونسل کے سطح تنظیم سازی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا،ضلعی صدر عرفان حیات چٹان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کا پیغام سوات کے کونے کونے تک پہنچانا نو منتخب کابینہ اور کارکنان کی ذمہ داری ہے۔

MingoraPPP