سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:29نومبر2017ء) پختون ایس ایف کے ضلعی صدر عدنان باچا نے کہا ہے کہ سوات کے مختلف کالجوں میں پی ایس ایف کے تنظیموں کی آئینی طریقے سے تنظیم سازی کی گئی ہے جبکہ جو لوگ اِسے غیر آئینی قرار دے رہے ہیں اُن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کالجوں کے پی ایس ایف کابینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر تمام کالجوں کے صدور،سیکرٹریز اور دیگر عہدیداروں نے ضلعی صدر اور تمام کابینوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔عدنان باچا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جن لوگوں نے پی ایس ایف سوات کے تنظیموں اور ضلعی صدر پر الزامات لگائے ہیں وہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے،یہ لوگ پی ایس ایف میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں جو ایک بڑی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کا جو آئین اور منشور ہے ہم اس کے پابند ہے اور تمام کالجوں میں تنظیم سازی کا عمل آئینی طریقے سے کیا گیا ہے اور تمام کارکنان پی ایس ایف کے آئین کی پاسداری کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کالج سے فارغ ہو جاؤنگا تو آئینی طریقے سے استعفیٰ دے دوں گا۔