پی ٹی آئی پی کے 7 کے امیدوار فضل مولا نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 ستمبر 2018ء) ضمنی الیکشن پی کے 7میں پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی فضل مولا کی دھوں دار بیٹنگ جاری ، ڈھیرئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما ناظم حبیب گل خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر حاجی فضل مولا پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا جس سے پی کے 7میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حاجی فضل مولا کے گراف میں مزید اضافہ ہوگیا ، اس موقع پر ڈھیرئی میں ایک شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی کے 7سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حاجی فضل مولا نے کہا کہ ہم ترقی پر یقین پر رکھتے ہیں ،ماضی میں پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے ممبران نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ،پارٹی رہنما اور کارکنان ایک پلیٹ فارم پر ہے جس سے کارکنوں میں نہایت جذبہ پایا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سادگی کو پسند کیا ہے اور عوام کے درمیان ایک سادہ آدمی ہوں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جنہوں نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کررکھا ہے ،ملک سے کرپشن کا خاتمہ کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ14اکتوبر پی ٹی آئی کی کامیابی اور علاقے کے عوام کے خوشحالی کا دن ہوگا ، پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں پی کے 7سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔شمولیتی تقریب سے نئی شامل ہونے والے ویلج کونسل ڈھیرئی کا ناظم حبیب گل ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عزیز الرحمن برخانخیل ، یونین کونسل کانجو کے جنرل سیکرٹری راجہ علی ،ریاض سعودری عرب کے صدر بخت شیر علی خان ، ملک کبیر ،ضیاء الدین ایڈوکیٹ ،ناظم سلطان حسین ،ملک فرہاد علی خان ،عبداللہ خان ، امجد علی ، عبدالعین ، علی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی میں نئی شامل ہونے والے ناظم حبیب گل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان علاقے کے ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خاطر کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حاجی فضل مولا آئندہ ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ شمولیتی تقریب کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی فضل مولا اور دیگر پارٹی رہنماوں نے ناظم حبیب گل اور دیگر شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنا دی اور ان کو مبارکباد بھی دی ۔

پی ٹی آئیجلسہڈھیرئیسواتشمولیتکا صفایاکانجومسلم لیگ ن
Comments (0)
Add Comment