سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 ستمبر 2018ء) سوات میں ضمنی الیکشن کیلئے ٹکٹ کے حصول پر تحریک انصاف کے کارکنان ایک مرتبہ پھر نے سامنے ، اختلافات شدت اختیار کرگئیں، اختلافات کھل کر سامنے اگئیں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریجنل کوارڈینیٹر محمد رحمان نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ حاجی فضل مولا کو ٹکٹ دیا گیا تو اس کی مخالفت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ پر نظرثانی نہ کرنے پر سی ایم ہاؤ س اورپی ایم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلط فیصلوں سے سیٹ ہارنے کا خدشہ واضح ہے، اس موقع پرسعید خان بھی موجود تھے۔