پی ٹی ائی پر دھاندلی کا الزام،بلدیاتی الیکشن کے نتائج راتوں رات تبدیل کئے گئے ، عدالت جاؤنگا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 دسمبر 2018ء) یونین کونسل لنڈیکس ملکانان سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضلعی نشست کیلئے آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدوار انوراقبال بالے عیسیٰ خیل نے نتائج میں راتوں رات تبدیلی اوردھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے عدالت میں کیس دائر کردیا جبکہ اعلیٰ حکام سے غیر جانبداراورحقیقت پر مبنی نتائج سامنے لانے کی اپیل کردی،شفاف نتائج نہ آنے کی صورت میں دھرنا دینے اور احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا،اس حوالے سے انہوں نے سابق تحصیل کونسلر شوکت علی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد محمد نعیم نامی ریٹرننگ آفیسر نے ہمیں جو لسٹ دی اس میں مجھے کامیاب قراردیا گیا تھا جس کے مطابق میرے حصے میں 670،ن لیگ کے امیدوار کے حصے میں 608اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے حصے میں 525ووٹ آئے تھے ،اس موقع پر مجھے ریٹرننگ آفیسر نے مبارکباد بھی دی جبکہ یہی لسٹ ریجنل اور ڈویژنل آفس کو بھی بھیجی گئی ہے مگر اس کے باوجو دوسرے روز اسی یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے فضل حکیم اور ان کے بھتیجے کی ایما پر نتائج میں راتوں رات تبدیلی کی گئی جس میں مجھے ناکام اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب قراردیاگیا ہے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوسرے روز مجھے بلایا گیا جہاں پر بغیر کوئی ثبوت دکھائے مجھے ناکام قراردیا گیاجبکہ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے حکام کا رویہ بھی انتہائی نامناسب اور سخت تھا، ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اس کے خلاف عدالت میں کیس دائر کردیا ہے ،انہوں نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر دھرنا سمیت احتجاجوں کا سلسلہ شروع کریں گے،اس موقع پر فیصل خان،عنایت الرحمان تاجک،نورخان،سلیمان خان اوردیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایم پی اےبلدیاتی انتخاباتبھتیجاپی ٹی آئیدھاندلیراتوں راتظلمعدالتکیسنتائج تبدیل
Comments (0)
Add Comment