پی ٹی ایم جلسہ میں قومی پرچم کی توہین،نیک پی خیل امن جرگہ کا شدید احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30اپریل2018) پی ٹی ایم جلسہ میں قومی پرچم کی توہین پرنیک پی خیل امن جرگہ کا شدید احتجاج ، چیف جسٹس سے سوموٹرایکشن لینے کامطالبہ، پختون تحفظ موومنٹ کے جلسہ میں قومی پرچم کولہرانے سے روکنے پر نیک پی خیل امن جرگہ کے سربراہ ادریس خان نے اپنے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہناپڑتاہے کہ ایک ایسے علاقہ میں قومی پرچم کو لہرانے سے روکناجہاں کے لوگوں نے اس پرچم اور ملک کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جہاں کے محب وطن لوگوں نے اس پرچم کو سربلند رکھنے کیلئے تن من دھن کی قربانیاں دیکر خون اورآگ کے دریا عبورکئے اور دہشت گردی اور ملک دشمنوں کاڈٹ کر مقابلہ کیا۔ لیکن آج اس سرزمین پرباہر کے لوگ آکر نہ صرف پاکستان کے خلاف بدزمانی استعمال کی بلکہ ایک نوجوان کے ہاتھوں میں قومی پرچم لہرانے سے بھی منع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے اس مطالبے میں حق بجانب ہیں کہ وہ تو گندھے پانی اوردیگرمعاملات پر تواز خود نوٹس لیتے ہیں ۔ لیکن اس اہم مسئلہ پر کیوں ایکشن نہیں لیتے ۔

JalsaPTMPZM