چارباغ،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20اگست 2017ء )سوات کے علاقہ چارباغ میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقہ سمیر میں تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ظہیر ولد باور موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شاہ حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

AccidentCharbagh