چارباغ،پولیس اسٹیشن سے فرار ڈکیت کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14نومبر2017ء)چارباغ پولیس اسٹیشن سے فرار ہونے والے ڈکیت کو پولیس نے چپریال میں دوبارہ گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم فضل ہادی عرف پیر چارباغ میں بینک کے تالے توڑنے،یوٹیلٹی سٹور کو لوٹنے اور ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں گرفتارکیا گیا تھا ،گرفتاری کے بعد گزشتہ روز وہ تھانہ کے واش روم کا روشن دان توڑ کر فرار ہوگیا تھا،چارباغ پولیس نے ملزم کو مٹہ کے علاقہ چپریال سے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے،ڈی پی او سوات نے غفلت پر
تھانہ محرر اور ایک اہلکار کو معطل کر کے کوارٹر گارڈ میں بند کردیاہے۔

CharbaghCulpritEscapedPolice