سوات (زما سوات ڈاٹ کام :18اکتوبر2017ء) سوات کے علاقہ چارباغ میں چھپائے گئے مارٹر گولے برآمد کر لئے گئے،پولیس کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقہ توہا میں کھیتوں سے دو عدد پرانے مارٹر گولے برآمد کئے گئے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر بی ڈٰی ایس اسکواڈ کے حوالے کردئے جو بعد میں ناکارہ بنا دئے گئے۔