سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل چارباغ میں دو دن قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش دریائے سوات سے برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق سات سالہ عمیر ولد باچا خان سکنہ تنکئی چینہ گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔ گزشتہ روز چارباغ میں دریائے سوات سے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں جگہ جگہ کرش مافیا نے کنویں کھود رکھے ہیں جس میں بچہ ڈوب گیا تھا۔واضح رہے کہ دریائے سوات سے کرش اور باجری نکالنے پر پابندی عائدہیں۔