سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔03اکتوبر2017ء) تحصیل چارباغ میں سڑک کی کشادگی کے لئے عمارات کو گرانے کا نوٹس جاری کردیا گیا،دیواروں پر نوٹس اویزاں کردئے گئے۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ میں سڑک کی کشادگی کے لئے عمارات کو گرانے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور دیواروں پر نوٹس اویزاں کردئے گئے،لکھا گیا ہے کہ این ایچ اے کے رول نمبر 12 کے تحت سڑک کو کشادہ کرنے اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے،نوٹس سیل اف دی نیشنل ہائی وے کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے جس میں چارباغ بازار کے تمام دکانداروں اور گھروں کو سات دن کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے۔