چارباغ میں ڈرائیوروں کی غفلت نے نوجوان کی جان لے لی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔18ستمبر2017ء)چارباغ کے علاقہ کوٹ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ کوٹ میں دو موٹر کار ریس لگا رہے تھے کہ اس دوران اوور ٹیک کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور اُلٹ گئے، حادثے کے نتیجے میں عبد اللہ ولد عبدالمالک سکنہ ملوک آباد جاں بحق جبکہ شریف خان،شوکت اور رحمت علی شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

AccidentCharbagh