سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 ستمبر 2018ء) تحصیل چارباغ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے فوگنگ سپرے کرنے کا فیصلہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پورے تحصیل میں گھر گھر آگاہی مہم چلایا جائیگا 14سے زائد مقامات پر خصوصی فوکس کی جائیگی عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صاف پانی میں ڈینگی مچھر افزائش روکنے کے لئے ٹینگی مکمل ڈھانپنے اور جگہ جگہ کھڑے پانی کو ختم کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی عوام کو صحت مند معاشرے تشکیل دینے میں ٹی ایم اے مکمل تعاون دیں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل چارباغ کے تحصیل میونسپل افیسر شیرافضل بنگش تحصیل ناظم نوید علی ودیگر نے ڈینگی روک تھام کے سلسلے میں کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ٹی ایم او شیر افضل بنگش نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ہدایات کے روشنی میں پورے چارباغ میں ڈینگی روک تھام کے سلسلے اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے فوگنگ سپرے کیا جائیگا ان مقامات کی نشاندہی کرگے ڈینگی روک تھام میں ہر ممکن کوشش کی جائیگی عوام سے تعاون بھی لیا جائیگاجن وجوہات کے بناء پر ڈینگی خطرہ ہو فوری طور پر محکہ صحت کے تعاون سے ان مقامات پر خصوصی توجہ دی جائیگی میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلایا جائیگا تاکہ موسم کے تبدیلی کے ساتھ ڈینگی مچھر افزائش کو روک سکیں