سوات(زما سوات ڈاٹ کام:19 اپریل2018) چارباغ کے علاقے توہا میں کھیتوں میں چھپایا گیا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے توہا میں مقامی لوگ کھیتوں میں کھدائی کر رہے تھے کہ اس دوران میں کھیتوں سے اسلحہ برآمد ہوا جن میں دو کلاشنکوف،چار ہیڈ گرینیڈ،پانچ سو سے زائد گولے اور دیگر اسلحہ شامل تھا، مقامی لوگوں نے فوری طور پر سیوکرٹی فورسز کو آگاہ کیا اور انہوں نے موقع پر پہنچ کراسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔