چارباغ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28نومبر2017ء) چارباغ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد اور 5منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ اوچارباغ کی نگرانی میں چارباغ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک گھروں کی تلاشی لی جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔اس دوران 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا گیا جبکہ پانچ منشیات فروش بھی دھرلئے گئے جن کے قبضے سے 475 گرام چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔

ArrestedCharbaghPolice