سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14اپریل2018) چارباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے پانچ کلو گرام چرس برآمد کر لی،پولیس کے مطابق ایس ایچ او چارباغ پولیس اسٹیشن عزیز خان نے ایک اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ سالنڈہ کے مقام پر ناکہ بندی کی،اس دوران ملزم مایور ولد اورنگ سکنہ کنڈیا کوہستان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پانچ کلو گرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرلی۔