سوات: تحصیل چارباغ کے عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ نے آج کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحصیل چارباغ کو اپر سوات میں شامل کرنے کے معاملے پر عوامی رائے اور مؤقف سے کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔
جرگہ کے اراکین نے کہا کہ چارباغ جغرافیائی، ثقافتی اور معاشی طور پر اپر سوات سے منسلک ہے، اس لیے انتظامی طور پر اسے اپر سوات میں شامل کرنا مناسب ہوگا۔
کمشنر ملاکنڈ نے جرگہ کے مؤقف کو سنا اور کہا کہ اس معاملے میں عوامی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔
جرگہ کے اراکین نے توقع ظاہر کی کہ حکومت اس حوالے سے عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔