چارباغ کے علاقہ آلہ آباد میں ٹریفک حادثہ،دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20جولائی 2017ء )سوات کے علاقے چارباغ میں ٹریفک حادثہ، مسافروں سے بھری ڈاٹسن گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرانے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چارباغ کے علاقے آلہ آباد میں ایک ڈاٹسن گاڑی جس میں مسافر سوارتھے ڈرائیوراقبال حسین ولد افضل خان سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد روزی خان ولد چمنے اور ریاض ولد اقبال حسین ساکنان توہا چارباغ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مسافر گوہر ولد تاجیم خان شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔

AccidentCharbaghdeadinjured