سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عامر آفاق نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات میں بالائی علاقوں کی چراہگاہوں سے بھیڑ بکریاں پیدل لانے اور لے جانے پر فوری طور پر عرصہ چالیس روز کے لئے پابندی عائد کی ہے،جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سڑک کی اطراف میں محکمہ جنگلات کے لگائے گئے لاکھوں پودوں کی حفاظت ہے۔