سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )سوات میں چوری کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیلئے اسلام آباد پولیس کی سپیشل ٹیم سوات پہنچ گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسلام آباد انٹی کارلفٹنگ سیل کی ٹیم سوات پہنچ گئی ہے جو سوات پولیس کے ساتھ مل کر ملک بھر سے چوری ہونے والی گاڑیوں کی تلاش کے خلاف اپریشن کررہی ہے اس ضمن میں پہلے روز مینگورہ بائی پاس پر ناکہ لگادیا گیا اور مشکوک گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیکنگ کی گئی ،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بھی دورہ کیا اور ٹیم کو علاقائی روایات کے مطابق چیکنگ کرنے کی ہدایت کی ۔