چیل بشیگرام روڈ پر ٹریفک جام عوام کے لئے دردسر بن گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08جولائی 2017ء )سوات کے سیاحتی علاقے مدین تاچیل بشیگرام روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی غفلت کے باعث ٹریفک جام عوام کے لئے درد سر بن گیا مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں، دو یونین کونسلوں پر مشتمل چیل بشیگرام روڈ پرٹراؤٹ پارک کے مقام پر پانچ پانچ گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں کا گرمی کے مارے برا حال، تاجران صدر کا ٹریفک حکام سے مسئلہ فوری حل کرنے کیلئے اقداما ت کا مطالبہ، سوات کے سیاحتی مقامات پر آج کل سیاحوں کی رش کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس نے اس روڈ پر سفر کرنے والوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے ٹریفک جام کے اس اہم مسئلے کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

ChailMadyanRoadTraffic
Comments (0)
Add Comment