ڈاکٹروں کا تبادلوں کے خلاف احتجاج کے بعد احکامات واپس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 ستمبر 2018ء) سوات میں سیدوشریف اسپتال کی ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ محمودخان کی جانب سے بغیر انکوائری کے تبادلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم ایس، ڈی ایم ایس اور ایمبولینس ڈرائیور کی ڈی آئی خان تبادلے کے احکامات واپس لینے کے لئے پیر تک ڈیڈلائن دے دی۔ مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اسپتال کے مسائل حل کرتے ہوئے سہولیات دینے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ڈرائیور کے رشتہ دار کو پشاور منتقلی میں تاخیر کو جواز بنا کر تبادلے کئے، جو انصاف کے عین منافی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بغیر کسی تحقیق اور انکوائری کے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق، ڈی ایم ایس اور ایمبولنس ڈرائیورکو ڈی آئی خان تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے جو ظالمانہ اقدام ہیں۔مظاہرہ کے بعد مذکورہ تبادلے منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جن میں ایم ایس ڈاکٹر طارق ،ڈی ایم ایس انورزیب اور ڈرائیور آیاز شامل ہیں جن کے ڈی آئی خان تبادلے کے احکامات واپس لینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے

احتجاجاحکامات واپسڈاکٹر تبادلےسواتمنسوضینگ ڈاکٹرز
Comments (0)
Add Comment