ڈاکٹر حسن شیر کو سوات یونیورسٹی کا کئیر ٹیکر منتخب کرلیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10جولائی 2017ء )ڈاکٹر حسن شیر یونیورسٹی آف سوات کے کیئر ٹیکر مقرر ہوگئے، گورنر خیبر پختونخوا وچانسلر آف یونیورسٹیز اقبال ظفر جھگڑا نے نئے وائس چانسلر کی تقرری تک ان کی تقرری کا حکمنامہ جاری کردیا، یونیورسٹی آف سوات کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گورنرخیبرپختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ نے باقاعدہ منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے کیئرٹیکرورجسٹرار ڈاکٹرحسن شیر نے سٹیچیوٹ کوتحریروترتیب دینے والی کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کے جملہ ملازمین اس قابل تحسین اقدام پرچانسلریونیورسٹی آف سوات ، وزیراعلیٰ پرویزخٹک، مشیربرائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمدغنی، ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور اُن تمام افراد کے مشکورہیں جنہوں نے یونیورسٹی کے لئے آئین کی تحریروترتیب میں مشاورت و تعاؤن پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا اپنے بلڈنگ کے ساتھ ساتھ پری فیبریکیٹڈ کلاس رومز پرکام تیزی سے جاری ہے جوستمبر تک ہر حال میں مکمل کئے جائیں گے، اُنہوں نے والدین اوریونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کوخوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے اپنے بلڈنگ میں اکتوبرسے باقاعدہ کلاسسز کاآغاز کیاجائگا۔

Dr.Hassan SherSwat UniUOS
Comments (0)
Add Comment