ڈرگیسٹ اینڈ کمیسٹ ایسو سی ایشن نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 مئی 2018ء) ڈرگیسٹ اینڈ کمیسٹ ایسو سی ایشن(پی سی ڈی اے )سوات نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ، مطالبات پر غور نہ کیا گیا تونا معلوم مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہیگا ، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی صدارت میں ڈرگیسٹ اینڈ کمیسٹ ایسو سی ایشن (پی سی ڈی اے )سوات کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ضلع بھر کے ڈرگیسٹ اینڈ کمیسٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان ، ڈرگیسٹ اینڈ کمیسٹ ایسو سی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اس حوالے سے ایم این ایز ، ایم پی ایز اور دیگر اعلیٰ حکام کو بار بار خبر دار کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی اسلئے ہم ہڑتال پر مجبور ہوگئے اورصوبائی قیادت اسماعیل خان اور سید سیراج الدین کے اعلان کے مطابق 15 مئی سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کرینگے ، اگر مطالبات حل نہ کئے گئے تویہ ہڑتال نامعلوم مدت تک جاری رہیگا، اجلاس کے اخر میں ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان نے ان کے ساتھ ہر قسم تعان کا اعلان کردیا ، اس موقع پر تحصیل اور ضلعی صدور بھی موجودتھے ۔

Comments (0)
Add Comment