ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اعجاز خان کا خپل کو ر ماڈل سکول کا دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29اگست 2017ء )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اعجاز خان کا خپل کو ر ماڈل سکول کا دورہ ،زیر تعلیم یتیم بچوں سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔سکول کے بچوں نے سکول اور انتظامیہ کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرنے کا عزم کیا، ڈی پی او سوات نے نے طلباء سے خطاب کے دوران ملکی ترقی میں بچوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور تلقین کی کہ بچے اپنی توجہ پڑھائی اور اچھے کام پر مرکوز رکھیں تاکہ ملک وقوم کا مستقبل سنورسکے۔ ڈی پی او اعجاز خان نے سکول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا اور گلی کوچوں میں مزدوری کرنے والے کمسن بچوں کو تعلیم کی راہ پر لگانے کیلئے ہر ممکن کوشش کا عہد کیا ۔

DPOKhpal Kor Foundation