سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26دسمبر2017ء)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے انجمن تاجران برادری کے صدر عبد الرحیم کے ساتھ مینگورہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے انجمن تاجران اور عوام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ سوات میں حالیہ ٹریفک کے مسائل کے لئے سوات پولیس نے مہذب شہری اورمنظم ٹریفک کے نام سے مہم کا آغاز کیا ہے جس کو کامیاب بنانے میں آپ لوگوں کے مکمل تعاون کی ضرورت ہوگی ، انجمن تاجران اور عوام نے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری اور سوات کے غیور عوام اس مہم میں ٹریفک پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ’’مہذب شہری منظم ٹریفک‘‘ کو کامیاب بنائے گے ۔