سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان نے کہا ہے کہ سوات کے لوگوں کی مہمان نوازی اور محبت زندگی بھر یاد رکھیں گے، سوات میں قیام امن اور تعمیرو ترقی میں صحافیوں کا نہایت اہم کردار ہے، سوات پریس کلب کے صحافیوں کی امن برقرار رکھنے اور تعمیر و ترقی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون مثالی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے سوات پریس کے چیئر مین محبوب علی، چیف آرگنائزر غلام فاروق، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان اور الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد عالم نے بھی خطاب کیا اور تبدیل ہونے والے ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈی پی او سوات قاسم علی خان کو سوات کے عوام کی بے لوث خدمت پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر سابق ضلع ناظم سوات ملک سردار علی خان بھی موجود تھے، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے مزید کہا کہ سوات میں امن قائم قائم ہے، کالام،لم جبہ اور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر کی وجہ سے سیاحت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے، سوات سے مطمئن ہوکر جارہے ہیں، کورونا کے دوران بھی سوات کے صحافیوں نے اپنے فرائض ایمانداری سے پورے کئے ہیں، انشاء اللہ ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے برقرار رہیں گے، تقریب کے آخر میں روایات کے مطابق چیئرمین محبوب علی، چیف آرگنائزر غلام فاروق نے ڈی سی سوات جبکہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان اور الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد عالم نے ڈی پی او کو روایتی شال اور پکول پہنائیے۔