سوات (زما سوات ڈاٹ کام:12نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کبل ، مٹہ اور خوازہ خیلہ میں مختلف پٹوار خانوں ، سکولوں اور ہسپتال کا دورہ کیا ، جہاں متعلقہ اداروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور عملہ سے معلومات حاصل کی ، اس موقع انہوں نے ریوینو افسران ، تحصیلداروں اور ہسپتال کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کو آسانی پیدا کرکے شکایت کا موقع نہ دیں ، انہوں نے کہا کہ ہر پٹوار خانے میں سرکاری ریٹ اویزاں کرنا لازمی ہے ، انہوں نے کہا کہ عملہ سرکاری ریٹ سے تجاوزنہ کریں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی پیش آنا چائیے کسی کے ساتھ زیادتی کرنا ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔